فیصل آباد (آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی عدا لت نے سانحہ جڑ انوالہ میں ملوث 3 ملزمان کی ضما نتیں منظور کر لی ہیں،ملزمان کی طرف سے عدا لت میں مچلکہ جات جمع کروانے کے بعد انکو جیل سے رہائی مل گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں ملزمان سرور،راشد وغیرہ کی طرف سے اپنی گرفتاری کے بعد دا ئر کی جانے والی در خواست ضمانتوں کی سماعت ہو ئی۔انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے در خواستوں کی سماعت کے بعد ملزمان کی تین مختلف مقد مات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔