سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا پاکستان واپس آکر نئی پارٹی بنانے کا بیان

ڈاکٹر سندھ کے سابق گورنر عشرت العباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے اور نئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔

دبئی میں جیو نیوز کے رپورٹر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود وہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

عشرت العباد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کے لیے بہت کم وقت ہے اور اسے کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ناکام ہوئی، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد تک پہنچ جائے اور امن و امان کی صورتحال بگڑ جائے تو حالات کسی بھی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top