رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر جواب طلب

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی۔

نیب  کے وکیل وارث جنجوعہ نے کہا کہ اس کیس میں بریت کی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، اب یہ کیس گواہوں کے بیانات سے شروع ہو گا۔

احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top