رحیم یارخان میں ایم 5 موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں ایک خاتون سمیت تین مسافر جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ورکرز کا کہنا ہے کہ واقعے کا علم ہوتے ہی جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔