راجن پور میں ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو کام نہ روکنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔
ڈاکو جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی کے اہلکار پولیس کی نگرانی میں انڈس ڈیم پر کام کر رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے عملے پر بھی شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گھات کو تباہ کردیا۔