دورہ آسٹریلیا ، محمد حفیظ کے نئے ایس او پیز پر کھلاڑی نالاں، برس پڑے

میلبرن(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں پر سختی کرنا شروع کردی اور اس سلسلے میں ٹٰیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے نئے ایس او پیز لاگو کردیئے ہیں جن پر کھلاڑی نالاں دکھائی دئے ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے  محمد حفیظ کی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر  ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں   کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔

یادرہے کہ نجی ٹی وی کے مطابق  ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نئے ایس او پیز وضح کردئیے گئے ہیں،  دورہ آسٹریلیا کے دوران اگر کوئی بھی کھلاڑی گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ چست دکھائی نہ دیا تو اسے 500ڈالر جرمانہ ہوگا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top