بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کا ممبئی میں لگژری بنگلہ 172 کروڑ روپے میں فروخت ہو گیا جس کے بعد اسے لگژری کمپلیکس میں تبدیل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے یہ لگژری پراپرٹی 1953 میں عبداللطیف کے نام پر خریدی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 1966 میں دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کے بعد پالی ہل کا بنگلہ چھوڑ دیا اور سائرہ بانو کے گھر چلے گئے۔
اداکار اور عشر گروپ کے درمیان 2016 میں دلیپ کمار کے بنگلے کی تزئین و آرائش کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد بنگلے کو گرا کر اس کی جگہ ایک لگژری رہائشی عمارت تعمیر کر دی گئی۔
بعد ازاں 2023 میں عشر گروپ نے “لیجنڈ” کے نام سے بنگلے کی تزئین و آرائش کا منصوبہ شروع کیا۔