دادو میں نہر کا پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا

دادو میں جوہی نہر کا کالی پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کام مکمل کرنےکے بعد پانی گزارا گیا توپل پھر ٹوٹ گیا، پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کی لاکھوں ایکڑ  پر کھڑی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا جب کہ کالی پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کوپانی کی فراہمی معطل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پل دوبارہ ٹوٹنے کی انکوائری کے لیے سیکرٹری آب پاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پل آب پاشی عملےکی تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے ٹوٹا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top