
پشاور: عید پیکج کے تحت خیبرپختونخوا میں مستحق افراد کے لیے گرانٹ جاری کردی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے ایک ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور محکمہ زکوٰۃ کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔
محکمہ زکوٰۃ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 115 صوبائی حلقوں میں فنڈز تقسیم کیے گئے ہیں اور ہر ضرورت مند خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکیج سے محروم مستحق افراد کے لیے عید پیکج کا اعلان کردیا۔