اسرائیلی فورسز نے خان یونس شہر میں زمینی کارروائیوں کے دوران کئی عمارتیں تباہ کر
دیبین الاقوامی تنقید کے باوجود اسرائیل نے غزہ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی اور اب خان یونس میں زمینی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیںں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے زمینی کارروائی کے دوران اس عمارت کو تباہ کر دیا۔ تاہم اسرائیلی دفاعی افواج کا خیال ہے کہ اس عمارت میں حماس کے درجنوں کارکن رہتے ہیں اور حماس کی کارروائیاں ان عمارتوں میں کی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ سرنگوں کی ویڈیو بھی شائع کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رفح سمیت دیگر اہداف پر بھی حملہ کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
لسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے بھی اسرائیل سے بدلہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف آپریشن کیا اور کئی اسرائیلی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک بار پھر فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ تنازع کے پھیلاؤ کے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔
دریں اثناء عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی میں اس بیماری کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔