حیدر آباد سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بارش کے 11 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

حیدرآباد اورگردو نواح میں بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

گزشتہ رات 2 بجے بارش شروع ہوتےہی متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی جب کہ 11گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنےکے باوجود بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ترجمان کے مطابق حیدرآباد ضلع کے 131 فیڈرز میں سے 91 فیڈرز اب بھی بند ہیں، 40 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کلیئرنس ملنے پر ہی فیڈر بحال کیے جائیں گے، حیسکو ریجن کے 14 اضلاع میں کل 603 فیڈرز ہیں جن میں سے حیسکو ریجن کے مختلف اضلاع میں بارش کے سبب 286 فیڈرز پربجلی بند ہے۔

حیسکو ترجمان کے مطابق سانگھڑ، نوابشاہ، عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں بھی بارش کے سبب فیڈرزبند ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top