حماس: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو روک دیا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ وہ اس ڈیل پر اس وقت تک راضی نہیں ہوگی جب تک اس ڈیل میں غزہ کی جنگ کا مکمل خاتمہ شامل نہ ہو۔

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہزاروں اسرائیلی مظاہرین نے فوری جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو بارہا کہہ چکے ہیں کہ رفح آپریشن ہر صورت میں کیا جائے گا اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے قطری حکام کو واضح پیغام دیا کہ اسرائیل نے ایک مجوزہ معاہدہ پیش کر دیا ہے اور اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا مطلب حماس کی بے دخلی ہو گی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top