تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم اور اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

یرغمالیوں کی رہائی میں حکومت کی ناکامی پر مشتعل مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیا اور ان کی حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔

متاثرہ خاندانوں کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت نے 7 اکتوبر کو انہیں نظر انداز کیا اور اس کے بعد سے ہر روز انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس صورتحال کو بدلنے یا ٹھیک کرنے کا اختیار ہے، اس لیے اس حکومت کو گھر جانا چاہیے، جس کے بعد مظاہرین کے ہجوم نے نعرے لگانے شروع کر دیے کہ ’’اب واپس جاؤ‘‘۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top