تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ شیشے کی بوتلوں میں موجود مائعات میں بھی مائیکرو پلاسٹکس کا پتہ چلا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذرات ہائی بلڈ پریشر سے جڑے ہوئے ہیں اور ان سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مطالعہ کے شرکاء کا بلڈ پریشر اس وقت گر گیا جب انہوں نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں کے پانی سمیت تمام مائعات پینا چھوڑ دیں اور صرف دو ہفتوں تک نل کا پانی پیا۔

آسٹریا کی نجی ڈینیوب یونیورسٹی کے محققین نے تحقیق میں بتایا کہ پلاسٹک کی بوتلوں میں مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

نتائج پہلی بار ظاہر کرتے ہیں کہ پلاسٹک کی کھپت کو کم کرنے سے بلڈ پریشر کو کم کرکے اور خون میں پلاسٹک کے ذرات کی مقدار کو ممکنہ طور پر کم کرکے قلبی صحت کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top