
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا،سپریم کورٹ 2جنوری 2024کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گی۔