بینکوں کی پی آئی اے کو قرض کیلئے کڑی شرائط ،حکومت کا فیصلہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  تجارتی بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 15ارب روپے کے نئے قرض جاری کرنے کے لیے عائد کڑی شرائط پروفاقی حکومت کا فیصلہ بھی آگیا اور ان شرائط کو  قبول کرنےسے انکار کردیا۔

دنیا نیوز کے  حکومتی ذرائع کے مطابق 6بینکوں کے اشتراک نے پی آئی اے کو 15ارب روپے قرض جاری کرنے کی پیشکش کی تھی اور اس کے بدلے بین الاقوامی ضمانتیں، معاہدوں کی پاسداری کی یقین دہانی ، پی آئی اے 2طیارے بطور ضمانت کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک سے بھی مراعات کے حصول کی شرائط رکھی تھیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں نے جو شرائط رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ نئے قرض کو پرانے معاہدے کے ساتھ منسلک کیا جائے جس کے تحت 263 ارب روپے کے قرضہ جات کی ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

وزارت نجکاری نے یہ تمام تجاویز جب وزارت خزانہ کے روبرو پیش کیں تو انھوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ یہ شرائط بینکوں کے مفادات کا تحفظ کرتی ہیں اور بین الاقوامی ضمانتوں کی موجودگی میں یہ شرائط کچھ زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے ترجمان قمر عباسی وزارت کی جانب سے ان شرائط کو رد کرنے کے سوال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top