بہاولپور: چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد

بہاولپور: چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ مرنے والا شخص انتظامیہ کا حصہ نہیں ہے اور اس کی فوری طور پر شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان ہے جس کے جسم پر انجیکشن کے نشانات پائے گئے ہیں جب کہ اس کے جسم پر شیر کے حملے کے نشانات بھی موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ شخص رات کے کسی وقت پنجرہ پھلانگ کر اس میں گھسا ہے جس پر شیروں نے صبح حملہ کیا، مرنے والے شخص کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top