بھارتی شہری نے چلتی ٹرین کے سامنے خودکشی کر لی

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر ایک 30 سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب اجتیش سنگھ نامی شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی اور اسٹیشن پر نصب نگرانی کے کیمرے نے اجتیش کی خودکشی کو ریکارڈ کرلیا۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

بھارتی پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت اس کے موبائل فون پر کی گئی کال کے ذریعے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیتیش کی خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو سروس تقریباً 15-20 منٹ تک متاثر رہی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top