بھارتی ریاست بہار میں خاتون بچوں سمیت پٹری پر جاگری، پھر کیا ہوا؟ واقعے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

بہار(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست بہار میں ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں خاتون بچوں سمیت پٹری پر جاگری اور ان اوپر سے گزر گئی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ دہلی جانے والی وکرم شیلا ایکسپریس میں سوار ہونے کے لیے بہار کے بارہ ریلوے سٹیشن پہنچی جہاں ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش میں لوگوں کی دھکم پیل کا شکار ہوکر پٹری پر جا گری۔ ٹرین سٹیشن سے نکلتے ہی خاتون اور اس کے بچوں کو بچانے لے لیے پلیٹ فارم پر افراتفری مچ گئی۔

ٹرین کے اس دل دہلا دینے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنے بچوں سمیت ٹرین کی پٹری پر گری ہوئی ہے اور ٹرین ان پر سے گزر رہی ہے۔

ٹرین کے گزرتے ہی عورت پٹری پر ساکت پڑی نظر آئی جس کے بعد تیزی سے مسافروں کا ایک گروپ نیچے چھلانگ لگا کر انہیں بچاتا ہے۔

حکام کے مطابق تینوں اس حادثہ میں معجزانہ طور پر بغیر کسی خراش کے محفوظ رہے تاہم متاثرہ فیملی کو طبی معائنہ کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top