
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تصدیق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی، میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی کوئی اور بہن یا بشری بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا، ہم صرف کیسز کے لیے آتے ہیں، عمران کے ساتھ بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، سائفر کیس مذاق کیس ہے، جتنی تیزی سے ٹرائل ہو رہا ہے خدشہ ہے 30 تک سزائے موت ہی نہ سنا دیں۔
علمیہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان نے جیل میں بتایا تھا کہ اب نواز شریف نے اپنے دو امپائر کھڑے کیے ہیں اور وہ اب کھلاڑیوں کو میدان میں ہی نہیں اترنے دے رہے۔