
برطانوی بادشاہ چارلس کی پراسٹیٹ کی کامیاب سرجری نجی اسپتال میں ہوئی۔
برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو پراسٹیٹ کے مسائل کے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کنگ چارلس کی صحت کے حوالے سے ملکہ کیملا نے بتایا کہ کنگ چارلس اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے مطابق، بڑھا ہوا پروسٹیٹ بوڑھے لوگوں میں ایک عام حالت ہے اور گزشتہ ہفتے کنگ چارلس کو اس حالت کی تشخیص ہوئی تھی۔
برطانوی حکام نے بتایا کہ کنگ چارلس کی پروسٹیٹ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور ایک دن ہسپتال میں رہنے کے بعد ان کے گھر واپس آنے کی امید ہے۔