بحیرہ احمر میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

واشنگٹن: بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی۔

بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔

 خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت71سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر بیرل پر پہنچ گئی، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top