بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(آئی این پی)بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں  تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈ شیدنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہے، دریاں میں پانی کی کمی اور بھل صفائی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں 90 فیصد کمی آئی،  تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 5 سو میگا واٹ رہ گئی، بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ جبکہ طلب ساڑھے 13 ہزار میگا واٹ ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو روزانہ 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top