سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ میں آسٹریلوی بولروں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو سب سے مہنگے داموں خریدے جانے پر سوال اُٹھا دیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے آئی پی ایل میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز پر لگنی والی بھاری بولیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی اتنی قیمت لگی، کیا دونوں کھلاڑی اس معیار کے ہیں کہ اُن کو اتنی قیمت میں خریدا جائے؟
سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز دونوں زبردست کھلاڑی ہیں لیکن کیا وہ اس قیمت پر خریدے جانے والے پلیئرزہیں؟