امریکا کے صدر جو بائیڈن کہتے ہیں غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد معاہدے کی امید نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے مصر میں اسرائیل اور حماس کے عہدیداروں کی ملاقات کا امکان ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حملوں میں ایک ہفتے کے وقفے کی پیشکش کی ہے، ایک ہفتے کے وقفے میں غزہ میں مزید امداد کی رسائی بھی شامل ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس عہدیدار دو ہفتے کے لیے لڑائی روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر شدید تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشتگرد گروپس پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مذید تفصیلات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا بھارت کا اغوا اور دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشتگردی کا نشانہ رہا ہے، بھارت کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادھو کا پاکستان میں گرفتار ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں، امید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔