سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد نواز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نعمان علی کو اپینڈیکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
دوسری جانب لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آگئی ہے، انہوں نے بولنگ پریکٹس کابھی آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد ابرار احمد کے آسٹریلیا میں ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔