ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے۔

پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کراچی کی پارلیمانی نشست این اے 237 پر ایم کیو ایم کے امیدوار رؤف صدیقی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 104 پر محمد دانیال کی حمایت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا ہے کہ ایم کیو ایم پی ایس 105 جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت کی حمایت کرے گی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی قومی اسمبلی کی نشست این اے 237 اور سعید غنی پیپلز پارٹی کی نشست پی ایس 105 کے امیدوار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *