
کراچی: رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں بغیر وارننگ کے 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
گیس مافیا نے خود سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ابھی شروع نہیں ہوا لیکن ایل پی جی مافیا نے پیٹرول مہنگا کر دیا۔