ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض سے مختلف شعبوں میں تین منصوبے مکمل کیے جائیں گے، امداد ٹیکس وصولی بڑھانے، سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور زرعی پیداواربڑھانےکے منصوبوں پربھی خرچ ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ 30 کروڑ ڈالرکے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائےگی، ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانےکے اقدامات کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں اسکولوں کی بحالی کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالرفراہم کیے جائیں گے، اس امداد سے 1600 اسکولوں کی تعمیرنو اوربحالی کی جائےگی، سندھ میں سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے منصوبے کیلئے 8 لاکھ ڈالرگرانٹ دی جائےگی جب کہ خیبرپختونخوا میں غذائی تحفظ کے منصوبے کیلئے 8کروڑ ڈالر امداد دی جائے گی، خواتین کسانوں کوبیجوں کی صفائی اور زرعی کیمیکلزکے محفوظ استعمال کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top