کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آج ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران اور بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے ایس بی سی اے کے افسران اور وکلا پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے کہا کہ بلڈرز، مافیاز اور ایس بی سی اے کا گٹھ جوڑ ہے، ایس بی سی اے کی نالائقی سے شہرکنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے، ایس بی سی اے صوبہ سندھ کا کرپٹ ترین ادارہ بن گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اےکے لوگ خود غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے، پہلے شہر میں غیر قانونی تعمیرات ہونے دی جاتی ہیں پھر توڑنے کی باری آئے تو ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں۔
عدالت نے آج ہی بلڈراورایس بی سی اےافسران کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم دے دیا، جب کہ ناظم آباد سی ون میں غیرقانونی فلورگراکر15 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔