ایسا ہی AI روبوٹ سنی لیون پیش کر رہا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے آفیشل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) روبوٹ کی نقاب کشائی کردی گئی ہے اور وہ بھارت کی پہلی شخصیت ہیں جن کے پاس مصنوعی ذہانت کا ورژن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نما بوٹ کو بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے کمیشن کیا تھا، جس نے سوشل میڈیا کی متعدد شخصیات، کھلاڑیوں اور کاروباری افراد کے لیے بھی اے آئی بوٹس کو کمیشن کیا ہے۔

سنی لیون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اے آئی بوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی، یہ واضح ہے کیونکہ وہ اداکارہ سے مختلف ہیں۔ یہ اصلی سنی لیون نہیں بلکہ مصنوعی روبوٹ ہیں جو ان کی طرح نظر آتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ سنی لیون نے اس ویڈیو میں کہا کہ میں ایک مصنوعی ذہانت والا روبوٹ ہوں اور میرا کام اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دینا ہے۔

دوسری جانب روبوٹ بنانے والی کمپنی نے سنی لیون کی اے آئی ریپلیکا کے لیے چیٹ بوٹ بھی تیار کیا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود مداح سنی لیون کے روبوٹ سے کسی بھی وقت چیٹ کر سکیں اور اداکارہ کا روبوٹ مداحوں کو فوری جواب دے سکے۔

مزید برآں، مداح سنی لیون کے روبوٹ کو آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں، حالانکہ مداح کو ہر ماہ ایک مخصوص رقم ادا کرنی ہوگی۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top