ایبٹ آباد میں آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں لگنے والی آگ کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ترھیڑی میں آگ سے کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، مقامی لوگوں نے گھر کے ملبے سے7 لاشیں نکال لیں جبکہ ملبے تلے دبے 2 مزید افرادکی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مقامی افراد کا بتانا ہے کہ ملبے سے نکالی جانے والی لاشیں ماں اور بچوں کی ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top