اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

یہ سکیورٹی کمزوری Skia اوپن سورس 2 ڈی گرافکس لائبریری میں دریافت ہوئی اور اسی وجہ سے براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔

اس سکیورٹی کمزوری کو گزشتہ دنوں گوگل کے Threat Analysis Group (ٹی اے جی) کے ساتھ کام کرنے والے 2 ماہرین نے دریافت کیا تھا۔

گوگل نے بتایا کہ CVE-2023-6345 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔

گوگل کی جانب سے اس سکیورٹی کمزوری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

2023 کے دوران گوگل کی جانب سے اس طرح کی 6 بڑی سکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا جن کی روک تھام براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے کی گئی۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top