اٹلی کے نئے سفیر کی گورنر سندھ سے ملاقات، سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

پاکستان میں اٹلی کی نئی سفیر ماریلیا ایرملین نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے اٹلی کی سفیر ماریلیا ارملین کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ پاکستان میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ SIFC سرمایہ کاری میں مزید مدد اور مدد فراہم کرے گا۔

ملاقات میں اٹلی کے قونصل جنرل ڈانلو گارڈنیلا بھی موجود تھے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top