اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔
اس وقت ڈالر کا انٹربینک ریٹ 278.55 روپے ہے جبکہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر فی ڈالر کی قیمت 278.69 روپے تھی۔
آج انٹربینک لین دین میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔