انضمام الحق جس وقت چیف سلیکٹر تھے اس وقت بھی بابراعظم کی کپتانی زیر غور تھی البتہ انضمام الحق کے جانے کے بعد مکی آرتھر اور عبوری سلیکٹرز توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے کپتان تبدیل کرنے کی تجویز پر غور کیا تھا لیکن شان مسعود کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں آئی تھی۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور شان مسعود نے آسٹریلیا کے دورے کے لیے جس ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے اس سے ملتی جلتی ٹیم مکی آرتھر اور قومی سلیکٹرز نے تشکیل دی تھی۔ ان کی ٹیم میں حارث رؤف بھی شامل تھے لیکن بعد میں حارث رؤف نے آسٹریلیا کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

سابق اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا گیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر 3 ماہ کیلئے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق شاہ خاور کو 4 فروری 2024 سے قبل پی سی بی کے الیکشن کروانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، شاہ خاور کو ریجنز اور پی سی بی کے چیئرمین کے الیکشن کروانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف دیکھ رہے ہیں جن کی مدت میں رواں ماہ ہی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے توسیع کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top