اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو بھی 100 روپے ایئرپورٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔

کراچی: اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اب 100 روپے ایئرپورٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

محکمہ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز متعارف کرائے ہیں جس کے تحت اب اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے ہر مسافر کو 100 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایئر لائنز مسافروں سے فیس وصول کرتی ہیں اور انہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیتی ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top