انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے ملکی مبصرین و میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے ۔ اس حوالے سے  تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ  جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top