انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے: محمود خان

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟ 9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہوسکتا تھا۔.i

محمود خان نے کہا کہ میں نے مثبت چیزوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی، ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرسوچا کہ سیاست چھوڑنے پر لوگ کہیں گے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top