مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف نے کہا کہ وہ انتخابات ملتوی کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی توقع نہیں تھی اور ہماری فوج نے مناسب جواب دیا ہے۔
انہوں نے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: “ایران اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں، لیکن یہ مسئلہ باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے”۔
شہباز شریف کا یہ انٹرویو ہفتہ کی شام 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز چینل پر نشر ہوگا۔