امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا ہیرا نکلا

امریکی شہری کو پارک سے ملنے والا شیشے کا ٹکڑا 4.87 قیراط کا ہیرا نکلا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرکنساس ڈپارٹمنٹ آف پارکس، ہیریٹیج اینڈ ٹورازم کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست آرکنساس میں پیش آیا جہاں امریکی شہری ایونز اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ پارک کی سیر کو گیا تھا، وہاں چہل قدمی کرتے وقت اسے پارک سے شیشے کی طرح شفاف اور چمکتا ہوا ایک ٹکڑا ملا، جسے ایونز نے شیشے کا ٹکڑا سمجھ کر اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیشے کا ٹکڑا چند ہفتے اپنے پاس رکھنے کے بعد ایونز کو اسے جاننے کے حوالے سے تجسس ہوا اور ایونز کے بیٹے نے بھی اسے پارک کی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کا کہا۔

اس حوالے سے پارک انتظامیہ نے بتایا کہ ایک شہری کی جانب سے کافی ای میلز موصول ہوئیں کہ اسے پارک سے کوئی چمکتی ہوئی چیز ملی ہے جس پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ 4.87 قیراط کا اصلی ہیرا ہے۔

پارک انتظامیہ نے کہا وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ ایونز نے انہیں قیمتی ہیرا واپس لوٹا دیا ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top