امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیڈاک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائر کھول دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو کئی گولیاں لگیں جس سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک خاتون بھی آئی اور ٹانگ پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ ہوتے ہی شاپنگ مال میں بھگدڑ مچی جس سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کو صورتحال کو قابو میں کیا لیکن ملزم پہلے ہی موقع سے فرار ہو چکا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک شخص اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس سے قبل کسی فیملی کا اپنے پیارے کو کھونے کا دکھ بہت گہرا ہے اور یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تحقیقات کیلئے شاپنگ مال کو 12 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے اور سرچنگ کے دوران ایک پستول بھی ملی ہے جس حوالے سے یہ خیال کی جارہا ہے کہ شاید یہ ملزم کی ہی پستول ہو تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔