پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں، جمعرات کو قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
شادی کی تقریبات میں بابر اعظم، سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سمیت سابق کپتان اظہر علی بھی شریک ہوئے جبکہ کرکٹر کے عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو ہوگا۔
دوسری جانب پھول نگر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں فہیم اشرف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، ان کے ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔