
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ بند ہونے کا امکان مسترد کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جمعرات کو عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور ووٹ کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔