الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا،احد چیمہ کو ہٹانے کی تجویز صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیکرٹری وزیراعظم خرم آغا نے مراسلہ  جاری کر دیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کیلئے پینل آف آفیسرز تجویز کرے۔

دوسری جانب نگران وزیراعظم نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز صدر مملکت کو ارسال کردی۔ کابینہ ڈویژن کی سمری میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کافیصلہ دیا ہے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top