
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اسمبلی حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا تاہم دیگر حلقوں کے نتائج تاحال غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں۔
پی کے 76 پشاور 5 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18,088 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
اے این پی کے خوشدر خان 12 ہزار 986 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی سی 6 سوات 4 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25 ہزار 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی کے افتخار احمد 19422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 4 سوات 2 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ 30.22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار خان 12514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی سی 77 پشاور 6 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30,544 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے صفت اللہ 7615 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی سی 25 بونیر 1 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 28 ہزار 490 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی سی 26 بونیر 2 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فخر جہاں 26 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جماعت اسلامی کے ناصر علی 15 ہزار 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی کے 34 بٹ گرام سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار زبیر خان 13501 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔
جے یو آئی کے شاہ حسین 11 ہزار 628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایبٹ آباد کے پی سی 45 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی سی 65 چارسدہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 43 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جے یو آئی کے محمد احمد خان 18 ہزار 266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس کے علاوہ تمام 129 پولنگ اسٹیشنز پی سی 11 اپر دیر 1 کے مکمل غیر سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار 139 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔