
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے حوثی باغیوں سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحری جہازوں کو حملے سے بچانے کے لیے امریکی قیادت والی ٹاسک فورس کی توثیق کی گئی، سلامتی کونسل کے 15 مستقل ارکان میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
روس اور چین سمیت چار ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور کسی بھی ملک نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔
قرارداد میں اسرائیلی تجارتی جہاز گلیکسی لیڈر اور اس کے 25 عملے کے ارکان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا، جنہیں حوثیوں نے 19 نومبر کو یرغمال بنایا تھا۔
غور طلب ہے کہ یمنی حوثی اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔