اشش نیہرا نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش مسترد کردی

سابق بھارتی کرکٹر اشش نیہرا نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش مسترد کردی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور ان کے اسٹاف کے کانٹریکٹ میں توسیع کا اعلان کیا تھا اور اب بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ کے لیے اشش نیہرا کے انتخاب کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر اشش نیہرا ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کوچ ہیں جنہیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کوچنگ کے لیے بورڈ نے پیشکش کی جسے اشش نیہرا نے مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشش نیہرا نے آئی پی ایل فرنچائز سے کمٹمنٹ کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اشش نیہرا نے کبھی بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا اور ان کا گجرات ٹائٹنز ساتھ 2025 تک کا کانٹریکٹ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top