اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کا نکتہ کیا ہے؟وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ نکتہ یہ ہے کہ فرد جرم سےپہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا،وکیل عثمان گل نے کہاکہ جج نے جس نوٹیفکیشن کاحوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے،سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ابتک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے ہی؟وکیل عثمان گل نے کہاکہ کل 27 گواہان میں سے25کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کےوکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل پر حکم امتناع دینے کی استدعا کردی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ پہلے نوٹس ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت پر سائفر ٹرائل سےمتعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top