اسلام آباد ہائیکورٹ ؛ ان کیمرا ٹرائل کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں 11بجے تک وقفہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کیمرا ٹرائل  کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت میں 11بجے تک وقفہ کردیا،

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کیمرا ٹرائل  کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہاکہ سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں آج ضمانت لگی ہوئی ہے،ایف آئی اے والے سپریم کورٹ فری ہو جائیں تو آ جا تے ہیں،عدالت 11بجے تک کیس کی سماعت رکھ لے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میں چیمبر میں ہی ہوں پھر  مجھے بتا دیجیئے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں 11بجے تک وقفہ کردیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top